TechTips & TricksUrdu

اپنا موبائل فون فروخت کرنے سے قبل چند اہم کام کبھی نہ بھولیں ورنہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں

پرانا موبائل تبدیل کر کے نئے موبائل پر منتقل ہونا ایک خوشگوار احساس ہے لیکن کچھ ضروری سیٹنگز کیے بغیر جب ہم نیا فون استعمال کرتے ہیں تو شدید الجھن محسوس ہوتی ہے کیونکہ پرانے موبائل میں بھلے اسکرین ٹوٹی ہوئی تھی لیکن بہت سے ایسے ضروری نمبرز اور تصاویر وغیرہ کا ڈیٹا ہوتا ہے جن کے بغیر ہماری روزمرہ کے کئی کام مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ان ضروری اقدامات کا زکر کریں گے جنھیں استعمال کرنے کے بعد آپ بہت آسانی سے نئے موبائل پر منتقل ہوسکتے ہیں۔

بیک اپ بنائیں

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارف بہت آسانی سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں sync کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں کیا ہے تو  میں جا کر ابھی کرلیں۔ یہ آپ کے فون میں کانٹیکٹس یعنی رابطوں کو خودبخود گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے لگتا ہے اور فون تبدیل کرنے پرپرانے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے پر پرانے فون کے نمبرز نئے فون میں منتقل کردیتا ہے۔

restore phone

کالز اور میسیجز کا بیک اپ

گوگل ڈرائیو کے زریعے ٹیکسٹ میسیجز اور فون کالز وغیرہ کا بیک اپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ گوگل فوٹوز، گوگل ڈرائیو یا مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر تصاویر ، وڈیوز اور تمام میڈیا فائلز محفوظ کی جاسکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر نئے موبائل میں باآسانی منتقل کی جاسکتی ہیں۔

call backup

مائیکرو ایس ڈی کارڈ چیک کریں

فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ یہ یقین کرلیں کہ فون میں موجود تصاویر یا فائلز آپ نے کسی ڈرائیو یا مائیکروایس ڈی کارڈ میں محفوظ کر لیں یا نہیں۔

sd card

پہلے لاگ آؤٹ کریں

پرانے فون میں ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے لئے فیکٹری ریسیٹ کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں فیکٹری ریسیٹ ڈیٹا تو ڈیلیٹ کردیتا ہے لیکن گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نہیں کرتا۔ اس لئے سب سے پہلے فون کے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوں اس کے بعد فیکٹری ریسیٹ کریں۔

logout account

مائیکرو ایس ڈی کارڈ نکال لیں

پرانے موبائل سے ایس ڈی کارڈ نکالنا نہ بھولیں تا کہ اگر کوئی اور آپ کا پرانا موبائل استعمال کرے تو آپ کا ذاتی ڈیٹا ان کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

eject sd card

واٹس ایپ بیک اپ

واٹس ایپ کی یادگار چیٹ کو محفوظ کرنے کے لئے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر گوگل میں محفوظ کرنے کا آپشن استعمال کریں۔ اس کے بعد جب آپ نئے فون میں گوگل استعمال کریں گے تو آپ کا فون واٹس ایپ چیٹ بحال (restore) کا سوال پوچھے گا جسے استعمال کرکے آپ پرانی چیٹ اپنے نئے فون میں منتقل کرسکتے ہیں۔

whatsapp backup

ہے یا نہیں ( encrypt) چیک کریں کہ فون انکرپٹ

انکرپٹ کا آپشن استعمال کرنے کے بعد کسی نئے استعمال کرنے والے کو آپ کے پرانے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔اس لئے سیٹینگز میں جاکر اپنے فون کو انکرپٹ کردیں اور اس کے بعد فیکٹری ریسیٹ کریں۔

phone encryption

اب آپ کا فون بیکٹری ریسیٹ کے لئے تیار ہے

اب اگر آپ نے تمام ڈیٹا ڈرائیو یا ایس ڈی کارڈ میں منتقل کرلیا ہے اور فون انکرپٹ کرلیا ہے تو آپ کا فون فیکٹری ریسیٹ کے لئے تیار ہے۔ پہلے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوجائیں اور اب اپنا فون فیکٹری “Erase all data (factory reset)” پر لگادیں اس سے فون میں موجود آپ کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

erase everything

فون صاف کریں اور ڈبے میں رکھ دیں

اپنےپرانے فون کو اچھی طرح صاف کریں اور فون سے متعلق تمام اشیاء جیسے چارجر، ہینڈز فری وغیرہ اسی ڈبے میں رکھ دیں جس میں فون رکھا ہے۔ اس طرح کرنے سے آپ کو پرانا موبائل اچھی قیمت پر بیچنے میں آسانی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker